شیطان گرفتار شیاطین آزاد

https://www.facebook.com/ghoomja/


تحریر عبدالجبار دریشک

ماہ رمضان کا چاند نظر آتے ہی شیطان قید کر دیا جاتا لیکن اس کے باوجود شیاطین آزاد رہتے ہیں جو ہمیشہ ہی  آزاد رہتے ہیں جن کا  روپ ہی کچھ ایسا ہوتا ہے  کہ ان کے چکر میں بچارہ شیطان بھی آجاتا ہے توانسان کیا ہے کبھی کبھی تو شیطان کے آنسو نکل پڑتے ہیں جب اسے اس کے کچھ ہم جولی شیاطین کنکر مار رہے ہوتے ہیں وہ اس لیے روتا ہے کہ وہ کاش سیطان نہ ہوتا شیاطین ہوتا کہ یہ شیاطین کیسے ہیں خدا کو راضی کرنے آئے ہیں جس رکن کے بارے حکم ہے جو قوت رکھتا ہو وہ یہاں آئے لیکن جب عوام کے دیے گئے ٹیکس غریب سے رشوت لے کر ، دوسروں کا حق کھا کر رکن پورا کیا جائے اور پھر شیطان کو کنکر ماری جائے تو پھر وہ بچارہ شیاطین  نہ کہے تو اور کیا کہے

 یہ صرف ایک رکن کی بات نہیں بلکہ ایسے بہت سارے اعمال اور افعال ہیں جو ثواب کی نیت سے کیے جائیں جن میں نیت کو کھوٹ بھی موجود ہو چاہے وہ ایصال ثواب ہو یا مرنے والے کسی کی قبر کو غذاب اور قہر سے بچانے کے رش جمع کر کے فریاد کی محفل ہو

 جب حق کسی ایک کا قوم کا یا ملک کا کھا کر ثواپ  کے ٹرک کے ٹرک  پہنچانے کا کوئی فائدہ نہیں  بظاہر نظر سارے ٹرک ثواب کے ہیں لیکن اس میں دوسروں کا حق کھایا گیا یہی ٹرک جب فرشتوں کے ٹول پلازہ سے گزرتے ہیں تو ان سے ثواب اتار کر گناہ واپس بھیج دیے جاتے ہوں گے تب بھی شیطان کو شیاطین کی قسمت پر رشک آتا ہو گا

بات رمضان المبارک ی ہو رہی ہے تو ماہ رمضان میں ثواب اجر کی برسات ہوتی ہے لیکن کچھ شیاطین تب بھی ثواب سے پچنے کے لیے چھتری لے کر پھر رہے ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے روزہ داروں کو لوٹنا ہوتا ہے ناجائز منافع خوری کرنی ہوتی ہے اس لیے اجر ثواب کی بارش سے بچنا ان کے لیے ضروری ہوتا ہے

زیر نظر تصویر سڈنی کے شہر کی ہے جہاں ایک سٹور میں ماہ رمضان کی آمد کی تیاریاں نظر آ رہی ہیں جہاں پر ڈسکاونٹ آفر دی جا رہی ہے ہمارے ہاں ماہ رمضان میں ذخیرہ اندوزی ناجائز منافع خوری کر کے روزہ داروں کو لوٹا جاتا ہے  ان بے دین لوگوں کے ملک میں شیطان تو ہیں لیکن شیاطین نہیں ہمارے ہاں شیطان قید بھی ہو جائے شیاطین آزاد رہتے ہیں چاہے کوئی مہینہ ہو ،یہ شیاطین یا تو گرفتار نہیں ہوتے یا پھر ضمانت پر رہائی لے لیتے ہیں
Share on Google Plus

About Ghoom ja

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment