لاڑکانہ میں ایڈز کے شکار افراد کی تعداد 157 تک پہنچ گئی

رتو ڈیرو: لاڑکانہ میں 9 روز کے دوران ایڈز کے شکار افرا کی

تعداد 157 تک پہنچ گئی ہے۔

رتو ڈیرو میں ایچ آئی وی ایڈز کیسز کے حوالے سے سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے رپورٹ وفاقی حکومت کو ارسال کر دی ہے، رتو ڈیرو کے نواحی دیہاتوں میں ایڈز کی اسکرینگ کا عمل جاری ہے، ذرائع کے مطابق 9 روز کے دوران 4102 افراد کی اسکریننگ کی گئی جن میں سے127 بچوں اور 30 بڑے افراد میں ایڈز کی تصدیق ہوئی ہے۔

سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام نے 29 نئے کیس رجسٹرڈ کرلئے ہیں، ایڈز کے نئے رجسٹرڈ مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے 3 رکنی خصوصی کمیٹی تشکیل دیدی ہے، یہ خصوصی کمیٹی تحقیقات کے لیے قائم جے آئی ٹی کی معاونت کرے گی جب کہ کمیٹی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز، ایس آئی یو ٹی کے ماہرین بھی شامل ہیں۔...



Share on Google Plus

About Ghoom ja

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment