یوم ماں سے لا علم ماں

یومِ ماں   سے لاعلم ماں
خواب اور خیال /  آغا نیاز مگسی





تقریباً ڈیڑھ صدی سے   ماٶں کا عالمی دن منایا جا رہا ہے  ٠  سب سے پہلی بار 1877  میں جنوبی افریقہ میں   Mother day    ماں  کا دن منایا گیا  پھر آہستہ آہستہ  یہ سلسلہ وسیع  ہوتا گیا ٠   اب پوری دنیا میں  ہر سال مٸی کے دوسرے اتوار کے دن  ماں کا عالمی دن منایا جاتا ہے ٠    لیکن میرا اندازہ ہے کہ  دنیا بھر میں ایسی کروڑوں ماٸیں ہیں  جن کو پتہ بھی نہیں کہ  ان کا دن منایا جاتا ہے ٠    آپ یقین کریں  میری والدہ محترمہ بھی ایسی ہی ماٶں میں شامل ہیں جن کو آج تک یہ نہیں پتہ کہ  ماٶں کا بھی کوٸی دن منایا جاتا ہے ٠  شاید اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ میری ماں  ٹی وی نہیں دیکھتی اور اخبارات نہیں پڑھتی ٠  ٹی وی دیکھنے سے ان کو دلچسپی نہیں ہے  اخبار وہ پڑھ نہیں سکتی ٠   تاہم الحَمْدُ ِلله  وہ نماز   قرآن کی تلاوت اور روزے کی پابند ہیں ٠

ایک وجہ یہ بھی ہے کہ ہم نے بھی ان کو آج تک یہ نہیں بتایا کہ  آپ خواتین یعنی ماٶں کا دن بھی منایا جاتا ہے ٠    الحَمْدُ ِلله    ہم 6 بھاٸی ہیں اور ایک بہن ہے  لیکن عجیب اتفاق ہے کہ ہم میں سے کسی نے بھی ان کو  اس دن  کے بارے میں نہیں بتایا ٠   شاید  اس لیٸے کہ ہم مذہبی لوگ ہیں اس طرح کے دن اور سالگرہ وغیرہ کو خاص اہمیت نہیں دیتے  ہمیں یقین ہے کہ اسلام میں ماں اور باپ کا بہت بڑا احترام ہے   اللّہ پاک نے اپنی کتاب اور کلام یعنی قرآن مجید میں انسان  کو اپنے اور اپنے رسول مُحَمَّد  ﷺ   کی اطاعت کے بعد اپنے والدین کی اطاعت کی کٸی بار سختی کے ساتھ تاکید فرماٸی ہے ٠  

کبھی کبھی لاعلمی بھی غنیمت محسوس ہوتی ہے  جس طرح آج ماٶں کے عالمی دن   کے موقع پر ضلع جھل مگسی بلوچستان کے قصبہ گنداواہ میں ایک بد بخت بیٹے نے اپنی سوتیلی ماں کو قتل کر دیا ہے ٠   جبکہ آج ہی کے دن  ملک کے کٸی فلاحی اداروں میں سیکڑوں ماٸیں اپنی ہی اولاد خاص کر اپنے بیٹوں کی جانب سے تشدد اور بدسلوکی کی وجہ سے  اپنے گھروں سے نکالی گٸی ہیں اور دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں  اگر ان کو یہ معلوم ہو کہ  آج دنیا بھر  میں ان کا یعنی ماٶں کا دن منایا جا رہا ہے تو آپ خود اندازہ لگاٸیں کیا ان کے  زخم مزید گہرے اور ہرے نہیں ہوں گے ؟
Share on Google Plus

About Ghoom ja

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment