تحریر: زبیر خان گوپانگ
میرے مطابق پاکستان مین تیل نکل آیا ہے۔
بلکہ بھاری تعداد میں نکل آیا ہے۔ امریکہ قبل ازیں کیئے گئے سروے میں یہاں تیل پائے جانے کا علم رکھتا تھا۔ جب امریکہ کو ڈرلنگ کے دوران معلوم ہوا کہ تیل کی مقدار کہیں زیادہ ہے تو پیٹ میں مروڑ اٹھنے شروع ہو گئے۔ فوری طور پر پاکستان کو انڈرپریشر کرنے کیلئے امریکہ نے ایران، عرب جنگ کا محاظ کھول دیا۔
یہ جنگ دراصل ایران ، عرب نہیں تھی بالکہ یہاں ایران بہانہ، عرب ٹھکانہ جبکہ پاکستان نشانہ تھا۔ پاکستان نے خطرات کو بھانپتے ہی فوری طور پر ڈرلنگ رکوا کر ڈرلنگ کے مقام کو پاکستان ایئر فورس اور نیوی کی سیکورٹی میں دے دیا۔ یہاں تک کہ حال ہی میں ایک بیلیسٹک میزائل شاہین 2 کا بھی سمندر میں تجربہ کر کے ان ممالک کو دوٹوک پیغام دیا کہ خبردار اگر میلی آنکھ سے گوادر یا تیل کی طرف دیکھا تو ہم آنکھیں نوچ لیں گے۔
اللہ کے فضل و کرم سے ایجنسیز اس وقت پاکستان میں موجود ان تمام شر پسند عوامل کے خلاف مکمل کریک ڈاون کر رہے ہیں جو سی پیک کے خلاف ہیں۔ ملک میں خفیہ آپریشن جاری ہے۔ اللہ ہماری فورسز کو اس میں کامیاب کرے۔ آمین۔
یہاں یہ بات بھی یاد رکھیئے گا کہ پاکستان کے خود مختار ہونے پر صرف 2ممالک رضامند ہیں جن کو امریکہ کی مخالفت اور اس سے بڑھ کر پاکستان سے جڑے ان کے اپنے ذاتی مفادات ہیں۔ جی ہاں چین اور روس امریکہ کا خطے سے انخلاء بھی چاہتے ہیں اور امریکہ سے چھٹکارے کے ساتھ ساتھ اس کی اجارہ داری کا بھی خاتمہ چاہتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ وہ سی پیک اور گرم پانی تک کی رسائی کے بھی حمائتی ہیں اور ان کی خواہشات کی تکمیل سوائے پاکستان کے کہیں سے ممکن نہیں ہے۔
ان حالات میں امریکہ کو اب اپنی خواہش پوری ہوتی نظر نہیں آ رہی اس لیئے وہ اب اوچھے ہتھکنڈے آزمائے گا۔ حالیہ خطرات میں ممکن ہے کہ وہ عربوں اور ایران کی جنگ کروا دے، پاکستان میں کرنسی وار کے نئے نئے حربے، اور ان سب کے ساتھ ساتھ یہ بات بھی قابل غور ہے کہ امریکہ مودی کو جعلی الیکشن کروا کر جتوانے کے بعد ایک بار پھر پاکستان پر حملہ کرنے کا حکم دے سکتا ہے۔
ان تمام تر خطرات سے نمٹنے کیلئے افواج پاکستان مکمل تیار ہیں۔ تیل کی جگہ کو مکمل حفاظت میں لے لیا گیا ہے۔ ملک میں پراکسیز کے خلاف آپریشنز جاری ہیں اور بھارت نے امریکہ کہ شہ پر غلطی کی تو اس بار بھی منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ اور سمندر میں ایٹم بم لے جانے والا میزائل تجربہ کر کے بھی میسج دے دیا ہے کہ ہم سمندری خلاف ورزی کرنے والوں کی طبیعت ٹھیک کرنے کیلئے بھی تیار ہیں۔
کچھ کام عوام کے کرنے کے بھی ہیں۔ ذمہ دار شھری ہونے کا ثبوت دیں۔ چوکس رہیں۔ غیرضروری چیزوں کو نظرانداز مت کریں۔
کسی بھی غیر معمولی حرکت کے متعلق اداروں کا آگاہ کریں۔ پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی مکمل کامیابی کی دعائیں جاری رکھیں اور اس اگلے لیول کی جنگ کو گہرائی میں جا کر سمجھنے کی کوشش کریں۔ ہر وقت اپنے ملک کا سوچیں اور اپنی افواج کے پیچھے ڈٹ کر کھڑے ہو جائیں جب ہمارے اندر اتحاد ہو گا تب ہی ہم دشمن کے سبھی منصوبوں کو ناکام بنا سکیں گے۔
پاکستان زندہ باد
پاک فوج زندہ باد

0 comments :
Post a Comment