سعودی عرب پر میزائل حملہ


سعودی ائر ڈیفنس فورس نے دونوں میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے فضا ہی میں ناکارہ بنا دیے

سعودی عرب کی ائر ڈیفنس فورس نے پیر کی صبح دو بیلسٹک میزائل فضا میں ناکارہ بنا کر مکہ المکرمہ اور جدہ شہروں کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔
ایک میزائل کو سعودی شہر طائف کی فضائی حدود میں تباہ کیا گیا، میزائل کا ہدف مکہ المکرمہ تھا جبکہ عینی شاہدین کے مطابق دوسرا میزائل جدہ کی فضائی حدود میں ناکارہ بنایا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز کے مطابق سعودی ائر ڈیفنس سسٹمز نے دونوں بیسلٹک میزائل مار گرائے۔ اس ضمن میں سعودی عرب حکومت کے رسمی بیان کا انتظار ہے، جو کسی بھی وقت جاری کیا جانے کا امکان ہے۔
یاد رہے کہ یمن میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ حوثیوں نے پہلی مرتبہ مکہ المکرمہ کو نشانہ بنانے کی جسارت نہیں کی۔ اس سے قبل جولائی 2017 کو بھی ایسی ناپاک جسارت کی گئی تھی، تاہم وہ بھی ناکام بنا دی گئی تھی
Share on Google Plus

About Ghoom ja

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment