اللہ اس ملک اور قوم کا حامی و ناصر ہو



تحریر : ملک رفیع شاکر 

آج لوگ عمران خان پر مہنگائی کرنے قرضے لینے پر ناراض ہیں لیکن وجوہات کی سمجھ کسی کو نہیں ہے ۔ جو لوگ ملک کو اس حال میں پہنچا گئے ہزاروں ارب ڈالر کا مقروض کرگئے اور چند سو ارب ڈالر آپ پر لگا کر آپ کو برائے نام آٹے میں نمک برابر سبسڈی دے کر باقی مال ہڑپ کرگئے تو لوگ کہتے ہیں ان کے دور میں تو یہ چیز سستی تھی وہ چیز سستی تھی اور یہ چیز مہنگی ہے وہ چیز مہنگی ہے

 تو ان سے اتنا عرض کرونگا کہ آج عمران خان ملک کو قرضوں سے نکالنے اداروں کو ٹھیک کرنے  ملک کو ٹھیک کرنے کی حتی الوسع کوشش کر رہا ہے مگر کیا کرے قرضے بھی اتنے ہیں کہ ان کو ادا کرنے کے لیے قرضے بھی مجبوری میں لینے پڑ رہے ہیں اور مہنگائی بھی مجبوری یے کیونکہ آئی ایم ایف جیسے مالیاتی اداروں نے شرائط ہی ایسی رکھی ہیں اور کیوں نا رکھیں کہ جو قرضہ دیتا ہے وہ یہ شوور کرنے کوشش کرتا ہے کہ یہ دے بھی سکے گا کہ نہیں 

اب جو ادارے یا یہ ملک پاکستان جب ہر طرف سے خسارے میں ہوگا تو قرضہ کہاں سے دے گا ہم لوگوں کو سابقہ حکومتوں نے لولی پوپ دیے رکھے 1000 روپے قرضہ لیتے 100 روپے ہم پر لگاتے اور باقی کرپشن کر لی جاتی اپنوں کو نوازا جاتا اور قرضہ قوم ع ملک پر چڑھا رہا اب خمیازہ بھی عوام اور یہ ملک بھگت رہا ہے سابقہ حکومت کے دور میں کوئی بھی ایسا ادارہ نہیں تھا جو خسارے میں نا ہو اور اوپر سے ملک کی ایکسپورٹ ختم ہوتی گئی ملک کو بے دردی سے منشی اسحاق ڈار ۔ شہباز شریف ۔ نواز شریف اینڈ کمپنی اور بیوروکریسی نے خوب لوٹا ۔ 


ان کے اپنے کاروبار ملیں فائدے ہی فائدے میں جاتی رہیں ان کے حوارین اعلی عہدوں پر فائز ہوتے رہے اور ان کے علی عمران جیسے داماد کو 50 کروڑ روپے پلازے کے کرایہ کی مد میں تین سال کے ایڈوانس جبکہ ابھی پلازہ بنا ہی نہیں تھا مگر رقم ادا کردی گئی وہ کس کا پیسہ تھا اسی عوام کا مجھے سننے میں آیا تھا پارٹی فنڈ کے نام پر ضلعی ناظمین کو جب لگایا گیا تو 5 کروڑ سے 50 کروڑ تک حمزہ شہباز نے ان سب سے انٹرویو کے وقت بٹورے اور منی لانڈرنگ کرکے یہ پیسہ بیرون ملک لے جایا گیا ۔

 شاہد خاقان عباسی کی ائر لائن فائدے ہی فائدے میں اور پاکستان کی پی آئی اے خسارے میں چلتی رہی ملک کا بیڑا غرق جتنا انہوں نے کیا شائد اس کی تاریخ نا ملے اور دوسری طرف سے آصف زرداری نے ملک کو لوٹا اور آج تک لوٹ مار کررہا ہے 12 شوگر ملیں سوئس اکاونٹ سرے محل جیسے کرپشن سیکنڈل فالورز والے کے اکاونٹ سے اربوں روپے اومنی گروپ کی منی لانڈرنگ ملک ریاض کی قبضہ گروپ کا کاروبار سارا اصل میں آصف زرداری ہی ہے مگر افسوس ہوتا ہے

اس قوم پر جو ان لٹیروں کے سارے کرتوت سامنے آنے کے باوجود آج بھی ان کو اچھا سمجھتے ہے کیوں کیونکہ شائد وہ بھی کہیں نا کہیں ان کی اس کرپشن کی گنگا میں آٹے میں نمک جتنا نہا چکے ہیں شائد یا پھر اللہ نے ان سے عقل سلیم ہی چھین لی ہے کہ مقروض ملک کو اداروں کو ٹھیک کرنے کی کوشش کرنے والا رات دن اجلاس میٹنگز کرکرکے روزانہ کی بنیاد پر 14 گھنٹے بیٹھ کر سر کھپانے والا وزیراعظم اور ایک سچا لیڈر میں تو ان کو کوئی اچھائی یا اچھا کام نظر نہیں آرہا مگر جنہوں نے اس ملک کو بے دردی سے لوٹا اس عوام کو لوٹا وہ اچھے لگتے ہیں جنہوں نے اس ملک و قوم کو اس مقام تک پہنچایا کیا آج یہ قرضہ جو عمران خان ادا کر رہا ہے وہ اس نے کھایا ہے۔؟ 


کیا سب اداروں کو تباہ عمران خان نے کیا ہے ؟ کیا ملک میں ظلم زیادتی امیروں صنعت کاروں جاگیرداروں کو عمران خان نے ظالم اور طاقتور بنایا ہے ۔؟ وہ و بے چارہ خود پریشان ہے کہ اس ملک و قوم کے ساتھ کیا اور کیسا کیسا مذاق کیا گیا اداروں کو تباہ کر کرکے کیا جب عمران خان حکومت میں آیا اس ملک پر کوئی قرضہ نہیں تھا کیا ادارے خسارے میں نہیں تھے اس نے تو آکر ہم سب کو شعور دیا ان دو پارٹیوں کی مناپلی بے نقاب کی جو آج ایک ہی ٹیبل پر افطار ڈنر کر رہے ہیں


 ساری زندگی پیپلز پارٹی کے جیالے اور لیڈر ن لیگ کو برا اس کی پالیسیوں کو غلط کہتے رہے ن لیگ والے پیپلز پارٹی کو برا اور غلط کہتے رہے آج کرپشن کی وجہ سے ایک جیل کے اندر اور ایک جیل کے باہر کھڑا ہے اندر جانے کے لیے صرف ان کو بچانے کے مطلب ابو بچانے کے لیے دونوں نظریاتی مخالف ایک ہی ٹیبل پر بیٹھ کر یہ عوام کو پیغام دے گئے کہ ہم آپس میں بھائی بہن ہیں تم عوام ہی پاگل اور جاہل ہو جو ہمارے لیے مرنے مارنے اور اپنی دوستی رشتہ داری حتی کہ خونی رشتے تک سیاسی ٹکراو کی وجہ سے ختم کر دیتے ہو خدا کے لیے پاکستانی عوام کو کچھ سوچنا چاہیے کہ اس ملک و قوم کے ساتھ کون مخلص اور کون کھلواڑ کررہا ہے


 آخر کب تک ایسے لڑتے مرتے غربت بھوک ننگ افلاس بے روزگاری میں مرتے اور تڑپتے رہو گے آج اگر کچھ مشکل وقت ابھی گیا ہے تو تھوڑا صبر کر لو کل یقینا اچھا وقت بھی آئے گا اور یہ بحران بھی ان لوگوں کا پیدا کردا ہے جو معاشی بلیک میلنگ کرکے فائدے اٹھانے چاہتے ہیں اس ملک سے اب جتنا بھی سیاسی گند اور گندگی صاف ہوتی یے ہونے دو عمران خان میں ہزاروں خامیاں ہونگی مگر دل کو یہ یقین ہے کہ وہ نا پیسے کا بھوکا ہے نا کرپٹ ہے ان کی طرح جیسے انہوں نے اپنی دنیا تو بنا لی ہے کئی زندگیاں  اجاڑ کر مگر اپنی آخرت تباہ کرلی ہے


 اللہ تعالی کا اپنا نظام ہے کہ انسان کو دنیا میں بھی ذلت دیتا ہے اور آخرت میں عذاب عظیم ہے جبکہ اچھے لوگوں کو دنیا میں بھی عزت دیتا ہے اور آخرت میں بھی بہترین صلہ ہے چپ کرکے دل اور ضمیر کی آواز سنو وہ تم کو ضرور بتائے گا کہ کون کرپٹ کون ظالم کون فرعون کس کی گردن میں سریا ہے اور کس نے دنیا میں کتنی ماووں کے بیٹے اور سہاگ اجاڑے ہیں دل کا شیشہ سب کچھ دکھاتا ہے لیکن انسان انا کی وجہ سے دیکھنا نہیں چاہتا وہ یہی سوچتا ہے کہ لوگ کیا کہیں گے ۔؟ یہی بات ابوجہل بھی کہتا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سچا ہے مگر لوگ کیا کہیں گے میڈیا کی نا سنو جیالوں متوالوں کی نا سنو دل کی سنو یقینا وہ تن کو سب حق سچ بتائے گا 

اللہ اس ملک اور قوم کا حامی و ناصر ہو 

پاکستان زندہ باد ۔ 

فقط ایک پاکستان کا ادنی سپاہی ۔ 

Share on Google Plus

About Ghoom ja

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment