دو وقت کے ٹُکڑے مل جائیں وہی غنیمت نہیں؟

دو وقت کے ٹُکڑے مل جائیں وہی غنیمت نہیں؟


خُود کلامی.... زبیر منصوری


میری ایک ریکویسٹ ھے آپ سب سے....

مگر سب کے لئےضروری نہیں، بس جس جس سے ممکن ہو کرلے!
ایک دن یاایک دن کاتھوڑا سا حصہ، چند منٹ یا ایک آدھا گھنٹہ اپنے عزیزوں میں سے یا پھر مُحلے اور آبادی میں سے کسی یتیم بچے کو گھر بلائیے یا پھر کسی اچھی سی جگہ "وی آئی پی پروٹوکول" دیجئیے اور اس کام کے لئے نہایت مناسب دن بالکل قریب ھے
جی ہاں...
15 رمضان یوم یتامی...!!
یعنی یتیموں کا دن

یہ معصوم سے یتیم بچے سیکڑوں ہزاروں بلکہ لاکھوں کی تعداد میں ہمارے معاشرے کی ٹھوکروں میں پل کر بڑے ہو رہے ہیں، باپ کی شفقت اور حفاظت کی چادرسےمحروم، سب کی ڈانٹ سُنتے گھروں میں پیچھے بٹھائے جاتے اور ذرا سی شرارت پرپٹائی برداشت کرتےاور سہم جاتے
یہ بچے جنہیں معاشرہ کُچھ کھانے کو دیتا ھے تو "راشن" کی صُورت میں تصویریں بنوا کر
کھیل تفریح تعلیم اُن کا بھلا کیا حق؟؟؟
عزت، توقیر، محبت اور احترام؟
وہ بھلا انہیں کیوں ملے؟

دو وقت کے ٹُکڑے مل جائیں وہی غنیمت نہیں؟

آہ.... ایسے کسی بچے کو ایک دن کے لئے ہی سہی تھوڑی سی دیر کو گھر لے آئیں،کسی وی آئی پی مہمان کی طرح پُھولوں سے اُس کا 
استقبال کریں، اُسے سب سے مُعتبر جگہ بٹھادیں، سب اُس کا ذکر کریں، اُسے کھانے کو پیش کریں، اُس کی باتیں سُنیں، اُسے توجہ دیں کہ انسان کی جسمانی ضرورتیں ہی نہیں نفسیاتی و جذباتی ضرورتیں بھی تو ہوتی ہیں!!
گھر کے بچوں سے اُسے کوئی تحفہ دلوادیں، کوئی یہ سب کسی ہوٹل میں کر سکتا ہوتو وہاں کرلے، اُس کی تصویریں بنائیں اور شئیر کریں، مجھے بھی بھیجیں اپنے الخدمت والے شعیب ہاشمی چاہیں تو اسے ایک مہم بنا لیں، چاہیں اورکوئی ٹرینڈ بن سکتا ہو تو بھی خُوب اور یہ سب بس اس لئے تاکہ یتیموں کی عزت و قدر دانی کا ماحول بنے کیونکہ یہ اُن کا حق ھے
اور شکریہ "الخدمت"
شکریہ عبدالشکور صاحب
آپ لوگوں نے ایڈووکیسی کرکے اس دن کو اُمت کی سطح پر اُمت کے یتیموں کا ایک اپنا دن بنا لیا ھے، او آئی سی کے اہم دنوں میں یہ شامل ھے، قومی اسمبلی اور سنیٹ نے اسے منظور کیا ھے
آئیے ہم سب مل کر اس "15 رمضان" کو یتیموں کے دن کے طور پر منا کراُنہیں اُنکی قدر کا احساس دلادیں

(آپ کاپی پیسٹ یا پوسٹ کو شیئر کرکے بھی اِس "نیک کاز" کا حصہ بن سکتے ہیں)
Share on Google Plus

About Ghoom ja

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment