Instabox انسٹا باکس جدید دنیا میں خریداری کا نیا طریقہ

انسٹاباکس کیا ہے؟


تحریر . طارق محمود

کچھ دن پہلے پاکستان سے چھوٹے بھائی کا فون آیا کہ سویڈن سے لونگ کا تیل لیکر آنا ہے، سن کر حیرت ہوئی کہ لونگ تو پاکستان انڈیا کی پراڈکٹ ہے اسکا تیل بھی وہیں سے ملے گا، جواب آیا کہ پاکستان سے دو نمبر ملے گا جبکہ سویڈن سے ایک نمبر ملے گا، یہ سن کر ایک بار پھر حیرانی ہوئی کہ کافر ملک میں ایک نمبر چیز مل رہی ہے اور مسلمان ملک میں دو نمبر ملتی ہے

پاکستان سے حکم آیا تھا، لہذا انٹرنیٹ سے اون لائن بک کر لیا، ایک دن شام کو آڈر بک کیا دوسرے دن دوپہر کو میسیج آنے شروع ہوگئے کہ بنک آئی ڈی سے لنک کھول کر ویری فائی کریں تو آپکو موبائل پر ایک کوڈ آئے گا اس کوڈ کے ذریعے گھر کے نزدیک سٹی سنٹر سے اپنا پیکٹ وصول کرلیں۔

بنک آئی ڈی سویڈن میں ڈیجیٹل ایپ ہے جس سے گھر بیٹھے انسان اپنی ٹیکس ریٹرن جمع کروا سکتا ہے، اپنے نام پر کمپنی کھول سکتا ہے، بنک میں بل جمع کروا سکتا ہے، پیسے ٹرانسفر کرسکتا ہے، غرض حکومتی یا پرائیویٹ ہر کام گھر بیٹھے کر سکتا ہے۔

پیکٹ حاصل کرنے سٹی سنٹر گیا تو کافی ڈھونڈنے پر مذکورہ دوکان نظر نہ آئی، اچانک سرخ اینٹوں والی دیوار پر نظر پڑی جسکے درمیان میں ایک اے ٹی ایم کی طرح کی ٹچ مشین لگی ہوئی تھی، اور ایک خاتون وہاں کچھ لکھ رہی تھی، اچانک ایک اینٹ باہر کو کھلی اور وہ اندر سے اپنا پیکٹ اٹھا کر چلی گئی، یہی وہ جگہ تھی جہاں سے میں نے اپنا پیکٹ وصول کرنا تھا، یہاں کوئی ملازم وغیرہ نہیں تھا، میں نے مشین میں اپنا کوڈ درج کیا تو اچانک ایک سائیڈ سے ایک بوکس کھلا اور میں نے اندر سے اپنا پیکٹ اٹھا لیا، بوکس دوبارہ بند ہوگیا۔

اس سہولت کا نام انسٹا بوکس ہے، اور سویڈن میں کسی ملازم کے بغیر اسکی چالیس دوکانیں ہیں اور یہ چالیس ہزار پراڈکٹس ڈیلیور کرتے ہیں، سویڈن میں ہر چیز آٹومیٹک ہورہی ہے، پٹرول پمپس اور کار واشنگ سنٹرز پر پہلے ہی سب آٹومیٹک کام ہوتا ہے، مستقبل میں زیادہ تر جگہوں سے انسانوں کا کام ختم ہوجائے گا، ٹیکنالوجی جہاں فائدے دے رہی ہے وہاں اسکا بڑا نقصان بڑھتی ہوئی بیروزگاری بھی ہے، ہر کام مشینیں کریں گی تو انسان جاب کہاں کرے گا، یہ ایک چیلنج ہے اور حکومتوں کو اسکا حل ڈھونڈنا ہے۔

Share on Google Plus

About Ghoom ja

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments :

Post a Comment